قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل سمیت دو بلز کی منظوری دے دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری رابعہ وسیم نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی جگہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔اس کی منظوری کے بعد شق وار منظوری لی گئی
قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل سمیت دو بلز کی منظوری دے دی
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):قومی اسمبلی نے انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل سمیت دو بلز کی منظوری دے دی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری رابعہ وسیم نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کی جگہ انٹر بورڈ کو آرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی۔اس کی منظوری کے بعد شق وار منظوری لی گئی۔
بعدازاں بل منظوری کے لئے پیش کیاگیا جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔انہوں نے علاقہ دارالحکومت اسلام آباد نجی تعلیمی ادارے رجسٹریشن و انضباط ترمیمی بل 2026 زیر غورلانے کی تحریک پیش کی اس کی منظوری کے بعد بل کی شق وار منظوری لی گئی۔نعیمہ کشور خان کی جانب سے پیش کی گئی ترمیم مسترد کردی گئی۔بعدازاں ایوان میں بل کی منظوری دی گئی۔









