گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے،سردار سربلند خان جوگیزئی
گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے،سردار سربلند خان جوگیزئی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند خان جوگیزئی نے گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری پارٹی قیادت، امیدواروں، کارکنان اور گلگت بلتستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ کامیابی عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوام دوست نظریے کی فتح ہے۔سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کو مزید مضبوط بنایا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام نے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں عوامی امنگوں کے مطابق ترقیاتی منصوبوں، روزگار کے مواقع اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید فروغ دے گی۔انہوں نے تمام منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے اپنے مشن کو جاری رکھے گی۔








