ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا عمران قریشی نے بزنس ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ پنجاب واسا محمد تیمور کے ہمراہ سیالکوٹ کا خصوصی دورہ کیا
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا کا سیالکوٹ کا خصوصی دورہ،ڈسلٹنگ آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا عمران قریشی نے بزنس ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ پنجاب واسا محمد تیمور کے ہمراہ سیالکوٹ کا خصوصی دورہ کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر جاری ڈسلٹنگ آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ سلمان نثار ، ایس ڈی اوز عدیل رضا اور جہانگیر بٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا عمران قریشی نے مون سون سیزن کی تیاریوں کے تناظر میں جاری ڈسلٹنگ سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ان کی بروقت اور معیاری تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔








