اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا بدھ کو بھی غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ، جرمانے عائد کیے اور وارنگز بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، سمبڑیال اور گردو نواح میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں جو شہریوں کیلئے مختلف خطرات کا باعث بنتی ہیں ان کو مکمل سیل کیا جائے گا اور مالکان کے خلاف پرچے دیئے جائیں گے۔








