وفاقی حکومت 12 جون کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرے گی

وفاقی حکومت مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس کا مقصد معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی سماجی و اقتصادی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش معاشی چیلنجز …

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ جمعہ 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کرے گی جس کا مقصد معاشی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی سماجی و اقتصادی توقعات کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری ملکی اور بین الاقوامی سطح پر درپیش معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی، معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور برآمدات کے فروغ کو بجٹ کی اہم ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط، محصولات میں اضافہ، معاشی استحکام اور ترقی کے اقدامات، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کے اعلان کی تیاریاں مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تیزی سے جاری ہیں۔ بجٹ کی تیاری میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ اور مشاورت کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے اور اقتصادی سروے کے اجرا سے متعلق انتظامات بھی مکمل کئے جا رہے ہیں۔ دریں اثناء ملک کی معاشی صورتحال پر مبنی اہم پیشگی دستاویز ’’اقتصادی سروے پاکستان 26-2025 ‘‘ 11 جون (جمعرات) کو جاری کیا جائے گا۔

اقتصادی سروے میں رواں مالی سال کے دوران معیشت کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا جو آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لئے اہم بنیاد فراہم کرے گا۔

مزید خبریں