قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر قائم مقام وائس چانسلر کو خصوصی بریفنگ

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق کو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کی کارکردگی، حالیہ پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر ڈاکٹر فقیر محمد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سجاد حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں قائم مقام وائس چانسلر، انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کے ذمہ داران سمیت دیگرسینئر افسران نے شرکت کی

گلگت۔ 10 جون (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق کو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کی کارکردگی، حالیہ پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل پر ڈائریکٹر چائنہ سٹڈی سنٹر ڈاکٹر فقیر محمد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس ڈاکٹر سجاد حیدر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں قائم مقام وائس چانسلر، انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کے ذمہ داران سمیت دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کے تحت ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ متعدد باہمی تعاون کے معاہدے فعال ہیں ،جن کے تحت مشترکہ تحقیق، تعلیمی ورکشاپس اور علمی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔

اس موقع پر بین الاقوامی جامعات کے ساتھ جاری طلبہ تبادلہ پروگراموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور چینی اور ملیشیائن جامعات کے ساتھ تعلیمی و ثقافتی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا گیا۔قائم مقام وائس چانسلرکے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق نے عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے حصول کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل آفس اور چائنہ سٹڈی سنٹر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موجودہ تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کیا جائے اور نئی بین الاقوامی جامعات کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ کے آئی یو کا عالمی تعلیمی نقشے پر مقام مزید اجاگر ہو سکے۔

 

مزید خبریں