سرگودھا پولیس کی جانب سے تھیلی سیمیا فائٹرز کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ

سرگودھا پولیس کی کاوشوں سے تھیلی سیمیا فائٹرز کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ ڈونیٹ کیا گیا۔

سرگودھا۔ 10 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس کی کاوشوں سے تھیلی سیمیا فائٹرز کے لیے 100 سے زائد بلڈ بیگز کا عطیہ ڈونیٹ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت، سپرینٹنڈنٹ انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی خصوصی کاوشوں اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کوٹمومن سرکل ناصر محمود پنوں کی زیر نگرانی تحصیل کوٹ مومن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران سمیت شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی اور خون کے عطیات دیئے۔ اس موقع پر سپرٹینڈنٹ انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ سرگودھا پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔ تھیلی سیمیا کے شکار معصوم بچے ہماری خصوصی توجہ اور محبت کے حقدار ہیں،ہمارا دیا ہوا خون کا ایک قطرہ کسی معصوم کی زندگی بچا سکتا ہے، اور یہی سرگودھا پولیس کا اصل پیغام ہے۔

مزید خبریں