مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران معیاری سیوریج سروسز کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو عشرہ محرم کے دوران مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گی
ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران معیاری سیوریج سروسز کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی
فیصل آباد ۔ 10 جون (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران معیاری سیوریج سروسز کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو عشرہ محرم کے دوران مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے گی۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے قبل آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سرٹیفکیٹ جمع کروائے گا کہ مرکزی امام بارگاہ اور آٹھوں بازاروں میں کسی جگہ بھی سیوریج اوور فلو نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مین ہول مسنگ ہے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ عشرہ محرم کے دوران عزاداروں کو پینے کے لئے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی جس کے لئے ہدایت کردی گئی ہے جبکہ واٹر باؤزرز بھی چوک گھنٹہ گھر میں دستیاب رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے روٹس کو مکمل کلیئر رکھا جائے گا جس کے لئے مقرر کردہ ٹیم مسلسل روٹس کا وزٹ کرے گی اور سیوریج اوور فلو سمیت مسنگ مین ہول اور روڈ سائیڈ ڈرینز سلیب کا جائزہ لیتے ہوئے خدمات سرانجام دیگی۔









