گورنر خیبرپختونخوا سے گورنر ہاؤس پشاور میں سورسنگ پاکستان کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رابعہ حسین کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا سے گورنر ہاؤس پشاور میں سورسنگ پاکستان کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رابعہ حسین کی ملاقات

پشاور۔ 10 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کو گورنر ہاؤس پشاور میں سورسنگ پاکستان کی انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر رابعہ حسین نے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں رابعہ حسین نے گورنر کو سورسنگ پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ فریم ورک کے بارے میں بریفنگ دی، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت پر مبنی حل، اسمارٹ فارمنگ اور زرعی ویلیو چین میں بہتری کے ذریعے خیبرپختونخوا کے زرعی شعبے میں تبدیلی لانا ہے۔ اس منصوبے میں جامع اور مساوی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مجوزہ روڈ میپ میں خواتین اور مردوں کی مساوی شمولیت پر مبنی زرعی بااختیار سازی کو نمایاں کیا گیا، تاکہ دیہی آبادی کو ٹیکنالوجی، مہارتوں اور منڈیوں تک رسائی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زراعت صوبے کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع میں اضافے اور زرعی ترقی کے لئے گورنر ہاؤس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

مزید خبریں