11 اور 12 جون کوملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا انتباہ
11 اور 12 جون کوملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ 11 اور 12 جون کے روز ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ،شدیدآندھی/جھکڑ چلنے ، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں (سولر پینلز ،بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، موسلادھار بارش کے باعث ر اولپنڈی/اسلام آباد،گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، لاہوراور فیصل آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر شمالی بلوچستان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر موسمی کم دبائو (سیزنل لو) موجود ہے جبکہ بالائی فضا میں ہائی پریشر سسٹم (ہوا کا زیادہ دبائو) موجود ہے۔
مغربی ہوائوں کا سلسلہ کل سے ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی کل (جمعرات) سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔کل (جمعرات کو) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ شام/رات کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر،بالائی/زیریں خیبرپختونخوا،اسلام آباد اور بالائی/مشرقی پنجاب میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 51، جیکب آباد50،دادو،تربت49 اور بھکر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








