پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں باغبانی سے متعلق اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرائے گی۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ یہ پورٹل تمام اہم انتظامی امور کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا جس سے انسانی وسائل کے بہتر انتظام، پارکس اور گرین بیلٹس کی نقشہ سازی اور فیلڈ …
باغات اور گرین بیلٹس کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں باغبانی سے متعلق اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرائے گی۔ جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ یہ پورٹل تمام اہم انتظامی امور کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا جس سے انسانی وسائل کے بہتر انتظام، پارکس اور گرین بیلٹس کی نقشہ سازی اور فیلڈ گاڑیوں کی ریئل ٹائم نگرانی میں مد د ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت ضلعی اداروں کے زیرِ استعمال آلات بشمول ٹریکٹرز، واٹر بازرز اور دیگر باغبانی مشینری کا ڈیجیٹل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا تاکہ سرکاری اثاثوں کی موثر نگرانی اور دیکھ بھال کی منصوبہ بندی بہتر بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل میں عوام کے لیے ہیلپ لائن شامل ہوگی جس کے ذریعے شہری اپنے علاقوں میں موجود پارکس، سبزہ زاروں اور سہولیات سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے اور اپنی آراء و مشاہدات بھی شیئر کر سکیں گے۔ یہ شکایات اور تجاویز بروقت کارروائی کے لیے خودکار نظام کے تحت متعلقہ محکمے یا ادارے کو ارسال کر دی جائیں گی۔ ڈی جی نے کہا کہ معلومات کو تازہ ترین رکھنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں باقاعدگی سے پورٹل میں جدید ترین ڈیٹا درج کرتی رہیں گی۔ اس ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا مقصدصوبائی حکومت کے شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظامِ حکمرانی کے وژن کے مطابق پی ایچ اے کے انتظامی امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔








