اقتصادی سروے رپورٹ26-2025 کے مطابق جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی میں 11.3 فیصد جبکہ فی کس سالانہ آمدنی میں 150 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی میں 11.3 فیصد جبکہ فی کس سالانہ آمدنی میں 150 ڈالر کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے رپورٹ26-2025 کے مطابق جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار جی ڈی پی میں 11.3 فیصد جبکہ فی کس سالانہ آمدنی میں 150 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قومی معیشت کا حجم 126.9 ٹریلین روپے (452.1 ار ب ڈالر) تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا مجموعی حجم 114 ٹریلین روپے (408.2 ارب ڈالر) رہا تھا۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ سے فی کس سالانہ آمدنی میں بھی گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 150 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی کس سالانہ آمدنی گذشتہ سال کی آمدن 1751 ڈالر کے مقابلہ میں 1901 ڈالر تک بڑھ گئی۔








