پشاور، الخدمت بنوقابل انٹری ٹسٹ مردان سپورٹس کمپلیکس میں 13جون کو ہوگا

الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت مردان اسپورٹس کمپلیکس میں 13جون کو ہونے والے اپٹیٹیوڈ ٹسٹ کی تیاریاں تیزکردی گئیں۔

پشاور۔ 11 جون (اے پی پی):الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت مردان اسپورٹس کمپلیکس میں 13جون کو ہونے والے اپٹیٹیوڈ ٹسٹ کی تیاریاں تیزکردی گئیں۔

ٹسٹ میں ضلع مردان ، صوابی ، نوشہرہ اورچارسدہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طلبہ وطالبات شریک ہوں گے۔الخدمت بنوقابل انٹری ٹسٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع نےمردان سپورٹس کمپلیکس مردان کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا وسطی وجنوبی کے صدرخالد وقاص،ریجنل منیجرڈاکٹرشکیل احمد ،جماعت اسلامی ضلع مردان کے امیرغلام رسول،جنرل سیکرٹری سعیداخترایڈوکیٹ، سابق تحصیل ناظم ابراہیم بلند اور صوبائی و ضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے