پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 692 پوائنٹس تک پہنچ گیا

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث زبردست تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں 1,900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔مارکیٹ میں خریداری کے رجحان کے باعث مختلف شعبوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید بہتری آئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں، بجٹ سے متعلق توقعات اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1 لاکھ 69 ہزار 703 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس طرح آج کاروبار کے دوران انڈیکس میں تقریباً 1,989 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مثبت معاشی رجحانات اور سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سٹاک مارکیٹ مزید نئی بلندیاں چھو سکتی ہے۔