پی ایس ڈی پی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 19580ملین روپے مختص
پی ایس ڈی پی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 19580ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 27 ۔ 2026 کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 19580ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعداو شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کی جاری سکیموں اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ منصوبے کے لئے6814ملین روپے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی بحالی کے لئے 1000ملین ، وزیراعظم کے آئی ٹی سٹارٹ اپس پروگرام کےلئے 3000 ملین روپے جبکہ2 نئے منصوبوں کے لئے 285 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔





