پی ایس ڈی پی کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 760.950ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص
پی ایس ڈی پی کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 760.950ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 760.950ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔
جمعہ کویہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کے پہلے سے جاری 5مختلف منصوبوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ۔انڈسٹریل کوآپریشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ(سی پیک۔آئی سی ڈی پی) کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا قیام ،سرمایہ کاری بورڈ میں ریگولیٹری اصلاحات، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ سمیت اسلام آباد کے خصوصی اقتصادی زون میں ون سٹاپ سروس کے منصوبہ سمیت اسلام آباد میں ماڈل سپیشل اکنامک زون کے لئے فزیبلٹی سٹڈی کی تیاری اور زمین کی خریداری کےمنصوبے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان منصوبوں پر 30 جون 2026 تک متوقع اخراجات کا تخمینہ 766.018ملین روپے ہے جبکہ ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 5930.331ملین روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت سرمایہ کاری بورڈ کے پہلے سے جاری 5 مختلف منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر760.950ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔





