محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت اجلاس

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امام بارگاہوں کے متولیان، بانیان جلوس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ …

راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امام بارگاہوں کے متولیان، بانیان جلوس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تمام مجالس اور جلوس مقررہ اوقات اور طے شدہ راستوں کے مطابق شروع اور اختتام پذیر ہوں گے جبکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس کے دوران امام بارگاہوں کے متولیان اور بانیان مجالس و جلوس نے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے گی۔

 

مزید خبریں