وزیراعظم نے مشکل معاشی دور میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،بلال اظہر کیانی

بلال اظہر کیانی: وزیراعظم نے مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی (مسلم لیگ ن) بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وعدے کے مطابق وزیراعظم نے مشکل معاشی دور میں بھی عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔

انہوں نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے پر حکومت کی تعریف کی۔ ہفتہ کو پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بجٹ 27-2026 معاشی استحکام اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے واضح عزم کی عکاسی کرتا ہے اور اسے مشکل حالات میں تیار کیا گیا ہے جو ایک عملی اور عوام پر مبنی مالیاتی منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بامعنی مالیاتی ایڈجسٹمنٹ متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد تنخواہ دار طبقے کی مدد کرنا اور گھریلو مالیاتی لچک کو بہتر بنانا ہے ۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ معیشت کے تمام شعبوں میں ترقی اور استحکام متوازن رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد اقتصادی پالیسی سازی پر اعتماد کو مضبوط کرنا اور طویل مدتی بحالی میں مدد کرنا ہے۔بلا اظہر کیانی نے نتیجہ اخذ کیا کہ بجٹ آنے والے سالوں میں پائیدار ترقی اور بہتر گورننس کے نتائج کے لیے ایک مثبت سمت متعین کرتا ہے۔