نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکہ۔ایران مذاکرات کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کا خیرمقدم کیا، جن کی الیکٹرانک دستخطی تقریب کل منعقد ہونا طے ہے، اور امید ظاہر کی کہ یہ اہم پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ نے اس عمل کے دوران ثالثی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل اور پائیدار کوششوں کو سراہا۔دونوں فریقوں نے آئندہ علاقائی چار وزرائے خارجہ (R-4) کے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو اس ماہ کے آخر میں مصر میں منعقد ہوگا۔