وارث خان پولیس نے موبائل فونز پر قمار بازی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا، داؤ پر لگی رقم، 15 موبائل فونز برآمد

وارث خان پولیس نے موبائل فونز پر قمار بازی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 72 ہزار روپے نقد رقم، 15 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی

راولپنڈی۔15جون (اے پی پی):وارث خان پولیس نے موبائل فونز پر قمار بازی میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی 72 ہزار روپے نقد رقم، 15 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق وارث خان پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مطلوب اشتہاری پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم موقع پر موجود 5 افراد کو موبائل فونز کے ذریعے قمار بازی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ایس پی راول نے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔