ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور افتخار خان نے محرم الحرام انتظامات حوالے ایدھی فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے فوکل پرسنز سے ملاقات کی۔ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران محرم الحرام کے دوران عوام کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور کی محرم الحرام انتظامات حوا لے سے ایدھی فاؤنڈیشن و الخدمت فاؤنڈیشن کے فوکل پرسنز سے ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور افتخار خان نے محرم الحرام انتظامات حوالے ایدھی فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے فوکل پرسنز سے ملاقات کی۔ترجمان ریسکیو 1122پشاور کے مطابق ملاقات کے دوران محرم الحرام کے دوران عوام کو بروقت اور مؤثر ایمرجنسی خدمات کی فراہمی، باہمی رابطہ کاری، ریسکیو و میڈیکل کوریج، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور رابطہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس موقع پر تمام فریقین نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔








