مظفرگڑھ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،ہزاروں لٹر مضرصحت گھی اور دودھ تلف،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجھنگ روڈ اور ملتان روڈ پر کارروائیاں کیں،ہزاروں لٹر مضرصحت گھی اور دودھ تلف کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جھنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران جانوروں کی چربی سے تیار آئل لے جانے والا ٹینکر پکڑا گیا،فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیکیورٹی ٹیم نے ٹینکر میں 15 ہزار لٹر مضرِ صحت آئل تلف کر دیا

مظفرگڑھ۔ 16 جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نےجھنگ روڈ اور ملتان روڈ پر کارروائیاں کیں،ہزاروں لٹر مضرصحت گھی اور دودھ تلف کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جھنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران جانوروں کی چربی سے تیار آئل لے جانے والا ٹینکر پکڑا گیا،فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیکیورٹی ٹیم نے ٹینکر میں 15 ہزار لٹر مضرِ صحت آئل تلف کر دیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب سید موسی ا رضا کے مطابق جانوروں کی چربی سے تیار شدہ آئل لیبارٹری ٹیسٹ میں انسانی صحت کےلئے مضر پایا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملتان روڈ پر ناکہ بندی کے دوران 2000 لٹر غیر معیاری دودھ کی سپلائی بھی ناکام بنا دی،موقع پر کئے گئے ٹیسٹ کے دوران دودھ میں قدرتی فیٹ اور غذائیت کی کمی پائی گئی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی "ماحول دوست پالیسی” کے تحت آئل اور دودھ کو ڈمپنگ سائیٹ پر تلف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہری غیر تصدیق شدہ کھلے آئل، مصالے اور دیگر اشیاء کے استعمال سے گریز کریں،پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کھلی اشیاء خورونوش کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی