آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےچند مقامات پر بارش و ژالہ باری اور آندھی کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےچند مقامات پر بارش و ژالہ باری اور آندھی کا امکان
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان، پنجاب،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہوائوں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش/ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرق بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز بارش بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی وسطی اور جنوبی پنجاب، بالائی/زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ (شہر 56، ایئرپورٹ 39)، اٹک 18، سرگودھا سٹی 12، چکوال 11، گجرات 09، مری، نارووال 04، اوکاڑہ، خانیوال 03، جہلم، فیصل آباد 02، اسلام آباد (ایئرپورٹ، سید پور 01)، منگلا، کوٹ ادو، شیخوپورہ 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار 18، کاکول 11، پٹن، تخت بائی 02، ڈی آئی خان (سٹی اور ایئرپورٹ 01)،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 14، سٹی 13)، گڑھی دوپٹہ 09، گلگت بلتستان: استور، بابوسر 02، بلوچستان: بارکھان میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48، نوکنڈی 47، دادو 46، دالبندین میں45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









