انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کر دی
جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمود قریشی سمیت 120 ملزمان کے خلاف سماعت 30 جون تک ملتوی

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 120 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کر دی۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمے میں نامزد بعض ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی سربراہی میں پراسیکیوشن ٹیم بھی موجود تھی۔ عدالتی حکم کے مطابق سابق چیئرمین کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جانا تھا۔
عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی اور کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے جس میں سابق چیئرمین، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سابق وفاقی و صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 120 سے زائد افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔







