ڈاکس پولیس نے مائی کولاچی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 115گرام چرس برآمد کرلی
ڈاکس پولیس کی کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،ایک کلوسے زائدچرس برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 16 جون (اے پی پی):ڈاکس پولیس نے مائی کولاچی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 115گرام چرس برآمد کرلی۔منگل کو ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر اور حبیب الرحمان شامل ہیں۔پولیس کو ملزمان کے خلاف مائی کولاچی روڈ پر واقع جنگل میں منشیات فروشی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔







