ایم ڈی واسا نے مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ ریونیو ریکوری ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کردی
ایم ڈی واسا نے مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ ریونیو ریکوری ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کردی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 16 جون (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے مالی سال کے اختتام پر مقرر کردہ ریونیو ریکوری ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کردی جبکہ واضح کیا کہ کمرشل ریونیو ریکوری میں مزید اضافہ اور غیر قانونی کنکشن کو رجسٹرڈ کرائیں۔ریونیو ریکوری ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30جون تک ریونیو ریکوری کے حوالے سے مقرر کردہ ہدف حاصل کرنا لازمی ہے۔
ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ کمرشل صارفین سے ریونیو ریکوری میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن کمرشل ریکوری میں مزید اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی کنکشز کو رجسٹرڈ کیا جائے تاکہ ریونیو ریکوری میں مزید بہتری آ سکے،
اسی طرح واسا کا ماہانہ بل جمع کرانے صارفین کی تعداد میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے جس پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ایم ڈی واسا نے نادہندہ صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کرنے اور ان کے چالان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔







