گورنر فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات
گورنر فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین اسمبلی کی ملاقات
پشاور۔ 16 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے منگل کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کی خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین اراکین کے وفدنے ملاقات کی۔گورنر ہاوس تر جمان کے مطابق وفد میں اراکین صوبائی اسمبلی مہر سلطانہ ، اشبر جدون ، فرزانہ شیرین ، شاذیہ طہماش ، نیلوفر شامل تھیں ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ اسمبلی اور جمہوریت کی کامیابی میں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لیئے اسمبلی میں اراکین کا متحرک کردار انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کو انکے مسائل کے حل میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی









