ایس ڈی ایف او کی کارروائی ، لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ ناکام بنا دی

ایس ڈی ایف او نے لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف مہم میں پیٹرول سکواڈ عملہ کے ہمراہ مخبر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منتقل کی جانے والی کیل لکڑی سے بھری کیری سوزوکی روک کر تحویل میں لے لی

ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):ایس ڈی ایف او نے لکڑی کی غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف مہم میں پیٹرول سکواڈ عملہ کے ہمراہ مخبر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی منتقل کی جانے والی کیل لکڑی سے بھری کیری سوزوکی روک کر تحویل میں لے لی۔

یہ کارروائی جنگلاتی وسائل کے تحفظ اور قیمتی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کیلئے کی گئی۔ کارروائی کے دوران گاڑی سمیت غیر قانونی کیل لکڑی قبضہ میں لے لی گئی جبکہ متعلقہ جنگلاتی قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات جنگلاتی وسائل کے تحفظ، غیر قانونی کٹائی اور لکڑی کی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ خفیہ اطلاعات، موثر نگرانی اور بروقت فیلڈ کارروائیوں کے ذریعہ جنگلات کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔