سرگودھا پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر کے رائفل 44 بور اور 640 گرام چرس برآمد کر لی

سرگودھا۔ 16 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر کے رائفل 44 بور اور 640 گرام چرس برآمد کر لی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پرایس ایچ او شاہ نکڈر وسیم عباس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم اللہ بخش کو گرفتارکر کے غیر قانونی رائفل 44 بور برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح تھانہ میلہ پولیس نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم ظفر اقبال کو گرفتارکر کے 640 گرام چرس برآمد کر لی،گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں