مظفرگڑھ ،عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،آر پی او

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے کارکردگی کے جائزے کےلئے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا

مظفرگڑھ۔ 16 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے کارکردگی کے جائزے کےلئے ضلع مظفرگڑھ کا دورہ کیا،پولیس ترجمان کے مطابق آی پی او نے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر مظفرگڑھ کے وزٹ کرکے مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا،تھانہ جات میں ریکارڈ کی تکمیل، پینڈنگ درخواستوں اور 15 کالز پر کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے حوالات کے معائنہ کے دوران حوالات میں موجود قیدیوں سے خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر آر پی او نے خواتین اور بچوں کے اغوا کے مقدمات میں مغویوں کی فوری بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کےلئے دوروںکا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ تھانہ جات میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آکر ان کی بروقت داد رسی کی جائے، عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی

مزید خبریں