ایران-امریکہ امن معاہدے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف ملے گا، راجہ خرم نواز

ایران-امریکہ امن معاہدے کے بعد پٹرولیم مصنوعات میں ریلیف ملے گا، راجہ خرم نواز

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تناظر میں آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوامی ریلیف کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں انتہائی کامیاب رہی ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو جلد ہی پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حوصلہ افزا ءخبریں ملیں گی اور انہیں قوی امید ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فعال سفارتکاری نے خطے میں تنائو کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کا ایک مثبت تشخص اجاگر کیا ہے جس سے ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔ خرم نواز نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی مصروفیات اور امن کے لئے غیر متزلزل عزم نے بین الاقوامی سطح پر اس کے وقار کو بڑھایا ہے جس سے علاقائی تعاون اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔