سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز2026 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی، جبکہ پنجاب بھر کے سپورٹس افسران آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمزکا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔17جون (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلی پنجاب یوتھ گیمز2026 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی، جبکہ پنجاب بھر کے سپورٹس افسران آن لائن اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، لیبر، لوکل گورنمنٹ، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن، سپیشل ایجوکیشن، انفارمیشن اینڈ کلچر، لاہور بورڈ، ٹیوٹا، ہوم ڈیپارٹمنٹ، لائیوسٹاک، پی آئی ٹی بی اور ڈی پی آئی کالجز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ وزیراعلی یوتھ گیمز2026 ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہوگا جس میں50 لاکھ سے زائد گرلز اور بوائز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، مدارس، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی اداروں اور نان فارمل و لٹریسی ایجوکیشن کے طلبہ و طالبات کو بھی شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب کے تمام متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز نے شرکت کی اور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








