وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے جبکہ فارماسوٹیکل انڈسٹری اور اس سے منسلک شعبہ جات بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، قومی صحت صرف طبی سہولیات کا معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معیشت سے بھی براہ راست جڑا ہوا شعبہ ہے۔
فارماسوٹیکل انڈسٹری اور اس سے منسلک شعبہ جات بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، سید مصطفیٰ کمال

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے جبکہ فارماسوٹیکل انڈسٹری اور اس سے منسلک شعبہ جات بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، قومی صحت صرف طبی سہولیات کا معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معیشت سے بھی براہ راست جڑا ہوا شعبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مڈ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ایکسپو 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارماسوٹیکل اور صحت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے مثبت اثرات فارماسوٹیکل صنعت پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ کا گراف بڑھنے کی وجہ سے فارماسوٹیکل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ ملا ہے جبکہ فارماسوٹیکل انڈسٹری اور اس سے منسلک شعبہ جات بھی تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ قومی صحت صرف طبی سہولیات کا معاملہ نہیں بلکہ قومی سلامتی اور معیشت سے بھی براہ راست جڑا ہوا شعبہ ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے صرف دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کے شعبے کی ترقی اور صحت کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔








