وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات کاحجم 4.5ارب ڈالرسے زیادہ رہنے کاامکان ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات نے 4.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح حاصل کر لی
رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات کاحجم 4.5ارب ڈالرسے زیادہ رہنے کاامکان ہے، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے دوران آئی ٹی برآمدات کاحجم 4.5ارب ڈالرسے زیادہ رہنے کاامکان ہے۔بدھ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات نے 4.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح حاصل کر لی، مالی سال 2026 کے پہلے 11 مہینوں میں 4.2 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے ۔مئی 2026 میں 373 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئیں جوگزشتہ مال سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے۔
توقع ہے کہ مالی سال 2026 میں مجموعی برآمدات 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر ملک کی برآمدی کامیابی کی سب سے مضبوط کہانیوں میں سے ایک بن کر سامنے آ رہا ہے، اس سے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ مل رہاہے اور اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عالمی ٹیکنالوجی موجودگی کو وسعت مل رہی ہے ،پالیسیوں کے تسلسل اور بجٹ 2027 میں مزید معاونت کے ساتھ اس شعبے کے دو ہندسوں میں ترقی جاری رہنے کی امید ہے ۔








