ہری پور،ٹی ایم اے غازی ریسکیو1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں نے سری کوٹ کے جنگلات میں لگی آگ پرقابوپالیا

سری کوٹ کے جنگلاتی علاقہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ٹی ایم اے غازی کی فائر فائٹنگ ٹیم،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر غازی ہمراہ اپنی ٹیم اور ریسکیو 1122 ہری پور کے سٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ طور پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں

ہری پور۔ 17 جون (اے پی پی):سری کوٹ کے جنگلاتی علاقہ میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے ٹی ایم اے غازی کی فائر فائٹنگ ٹیم،سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر غازی ہمراہ اپنی ٹیم اور ریسکیو 1122 ہری پور کے سٹاف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشترکہ طور پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی جنید آفتاب کے مطابق متعلقہ اداروں کی مسلسل اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جنگلاتی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور آگ لگنے کے کسی بھی واقعہ کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قیمتی قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔