تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز آج ملائیشیا کے شہر سراوک میں ہوگیا، جو 18 سے 21 جون تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے ایونٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم نمبر 1 میں نور زمان اور ناصر اقبال جبکہ ٹیم نمبر 2 میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان شامل تھے،
ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کا شاندار آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):تیسری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ 2026 کا آغاز آج ملائیشیا کے شہر سراوک میں ہوگیا، جو 18 سے 21 جون تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے ایونٹ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں ابتدائی میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ٹیم نمبر 1 میں نور زمان اور ناصر اقبال جبکہ ٹیم نمبر 2 میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان شامل تھے،
دونوں پاکستانی ٹیموں نے اپنی مہم کا آغاز فتح کے ساتھ کیا جس سے چیمپئن شپ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔ پاکستانی شائقین کو امید ہے کہ قومی کھلاڑی آئندہ مقابلوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔








