مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے 37 حلقوں سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔ پارٹی صدر شاہ غلام قادر نیلم ویلی کے 2 حلقوں سے امیدوار، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان چکار، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق بھمبر، مشتاق احمد منہاس وسطی باغ سے امیدوار ہوں گے۔ ڈھڈیال، کوٹلی، عباس پور، تھوراڑ، لچھراٹ، ویلی ٹو سے ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے۔
مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے 37 حلقوں سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے 37 حلقوں سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔ پارٹی صدر شاہ غلام قادر نیلم ویلی کے 2 حلقوں سے امیدوار، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان چکار، سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق بھمبر، مشتاق احمد منہاس وسطی باغ سے امیدوار ہوں گے۔ ڈھڈیال، کوٹلی، عباس پور، تھوراڑ، لچھراٹ، ویلی ٹو سے ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد نوازشریف کے دستخطوں سے جاری فہرست کے مطابق ایل اے 2 چکسواری سے عظیم بخش چوہدری، ایل اے 3 میرپور شہر سے چوہدری محمد سعید، ایل اے 4 چکسواری سے چوہدری رخسار احمد، ایل اے 5 برنالہ سے وقار احمد نور، ایل اے 6 سماہنی سے محمد رزاق چوہدری، ایل اے 7 بھمبھر سے چوہدری طارق فاروق کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایل اے 8 راج محل سے پارٹی ٹکٹ تاحال جاری نہیں کیا گیا۔ ایل اے 9 نکیال سے عمیر نعیم، ایل اے 10کوٹلی سے فاتح محمود الحسن، ایل اے 11 سہنسہ سے محمد آصف، ایل اے 12 چڑھوئی سے محمد ریاست خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے ایاز احمد، ایل اے 14 دھیرکوٹ سے راجہ فیصل آزاد، ایل اے 15 وسطی باغ سے مشتاق منہاس، ایل اے 16 شرقی باغ سے سردار میر اکبر خان امیدوار ہوں گے۔ حلقہ ایل اے 17 حویلی سے چوہدری محسن عزیز، حلقہ ایل اے 19 ہجیرہ سے سردار عامر الطاف خان، حلقہ ایل اے 20 کھائی گلہ سے عبدالرشید خان، حلقہ ایل اے 21 راولاکوٹ شہر سے طاہر انور خان، حلقہ ایل اے 23 پلندری سے محمد نجیب نقی، حلقہ ایل اے 24 بلوچ سے سردار فاروق احمد طاہر، حلقہ ایل اے 25 اپر نیلم اور حلقہ ایل اے 26 لوئر نیلم سے شاہ غلام قادر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح حلقہ ایل اے 27 کوٹلہ سے نورین عارف، حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد شہر سے سید افتخار علی گیلانی، حلقہ ایل اے 30 ہٹیاں دوپٹہ سے ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ سے ثاقب مجید راجہ حلقہ ایل اے 32 چکار سے راجہ محمد فاروق حیدر خان، حلقہ ایل اے 33 لیپہ سے چوہدری محمد رشید، حلقہ ایل اے 34 جموں-1 سے ناصر حسین ڈار، حلقہ ایل اے 35 جموں-2 سے چوہدری محمد اسماعیل، حلقہ ایل اے 37 جموں-4 سے مریم جاوید، حلقہ ایل اے 38 جموں-5 سے ذیشان علی، حلقہ ایل اے 39 جموں-6 سے راجہ محمد صدیق، حلقہ ایل اے 40 ویلی-1 سے محمد نعیم خان، حلقہ ایل اے 42 ویلی-3 سے سید شوکت علی شاہ، حلقہ ایل اے 43 ویلی-4 سے محمد یاسین لون اور ایل اے 44 ویلی-5 سے محمد احمد رضا قادری امیدوار نامزد کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں عام انتخابات کیلئے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون مقرر کی گئی ہے جبکہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 27 جولائی کو ہو گی۔








