چین نے کہا ہے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کے رجحان کو مستحکم کرنے کے لیے مثبت اہمیت کی حامل ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہی۔
چین کا امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کا خیر مقدم

مزید خبریں
بیجنگ۔18جون (اے پی پی):چین نے کہا ہے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی کے رجحان کو مستحکم کرنے کے لیے مثبت اہمیت کی حامل ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمعرات کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکا اور ایران سمیت تمام متعلقہ فریق معاہدوں کی روح کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت مسائل کو حل نہیں کر سکتی۔
برابری کی بنیاد پر مذاکرات ہی صحیح طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکا اور ایران دونوں ایک معقول اور عملی رویے کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے تک پہنچیں گے اور مذاکرات کے اگلے مرحلے میں مثبت نتائج کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔







