پشاور، پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا

پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):پشاور:پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور …

پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):پشاور:پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق 18 سے 22 جون کے دوران بالائی خیبرپختونخوا میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے،شدید بارشوں کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔ پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق حساس علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہیں۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق عوام بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہیں۔پی ڈی ایم اے تر جمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں۔