سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنے مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 4 منٹ زائد بحث میں حصہ لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کے طے شدہ وقت میں سے اڑھائی گھنٹے باقی ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنے مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 4 منٹ زائد بحث میں حصہ لیا ہے ، سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنے مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 4 منٹ زائد بحث میں حصہ لیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اس کے طے شدہ وقت میں سے اڑھائی گھنٹے باقی ہیں۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اس کے طے شدہ وقت میں سے ابھی بھی اڑھائی گھنٹے باقی ہیں، اپوزیشن کیلئے 9 گھنٹے کا وقت مختص تھا لیکن وہ 14 گھنٹے 4 منٹ بولے ہیں جو اپنے مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 3 منٹ اور 28 سیکنڈ زائد ہے جبکہ ان کے 62 ممبران نے بحث میں حصہ لیا ہے۔
گزشتہ روز ایوان میں پونے پانچ بجے سے حکومتی ارکان کو روک کر ہم کہتے رہے کہ ایوان میں آ کر بحث میں حصہ لیں تاہم اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں تھا۔ آج کوشش ہے کہ جمعہ کی نماز سے قبل اجلاس کل کیلئے ملتوی کر دیں تاہم اس کا دارومدار صورتحال پر ہے۔








