وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "زیادہ گندم اگاؤ” پروگرام کے تحت گندم پیداواری مقابلہ 2025-26 کی تقریبِ تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے غلام یاسین کو 10 لاکھ روپے، …
وزیراعلیٰ پنجاب کے گندم پیداواری مقابلے میں کامیاب کاشتکاروں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم

مزید خبریں
وہاڑی ۔ 19 جون (اے پی پی):وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "زیادہ گندم اگاؤ” پروگرام کے تحت گندم پیداواری مقابلہ 2025-26 کی تقریبِ تقسیم انعامات منعقد ہوئی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے غلام یاسین کو 10 لاکھ روپے، دوسری پوزیشن کے حامل محمد رمضان کو 8 لاکھ روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے راشد ظہیر کو 5 لاکھ روپے مالیت کے چیکس دیے گئے۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ گندم پیداواری مقابلہ جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اہم اقدام ہے۔ انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ پوزیشن ہولڈر کاشتکاروں کے کامیاب تجربات دیگر کسانوں تک پہنچائے جائیں تاکہ مجموعی زرعی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے۔
ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے کسان دوست اقدامات، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور زرعی مداخل پر سبسڈی جیسے منصوبے زرعی شعبے میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں اور ضلع وہاڑی کے کسانوں نے بہترین پیداوار حاصل کرکے پنجاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے بتایا کہ مقابلے کے تمام مراحل مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے گئے جبکہ ضلع وہاڑی میں گندم کی اوسط پیداوار 40 من فی ایکڑ سے زائد رہی۔








