محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ملتان نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کی ہدایت پر امام بارگاہ لال کرتی ملتان کینٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔
محرم الحرام: ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ملتان کی جانب سے امام بارگاہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد

مزید خبریں
ملتان۔ 19 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ملتان نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کی ہدایت پر امام بارگاہ لال کرتی ملتان کینٹ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔ مشق میں ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز نے حصہ لیا جس میں مختلف فرضی ہنگامی حالات میں بروقت رسپانس، انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق موک ایکسرسائز کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال نے کی جبکہ مجموعی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے سپرد تھی۔ریسکیو اہلکاروں نے حادثات اور دیگر ممکنہ ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر حکام نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بروقت، مؤثر اور محفوظ ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔








