افغان سرزمین پر موجود داعش میڈیا چیف کی گرفتاری نے طالبان کا اصل دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان عالمی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ اور لانچنگ پیڈ بن چکا ہے۔
طالبان رجیم میں افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ،کالعدم داعش کا ایک اور سرغنہ گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):افغان سرزمین پر موجود داعش میڈیا چیف کی گرفتاری نے طالبان کا اصل دہشت گرد چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان عالمی دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ اور لانچنگ پیڈ بن چکا ہے۔ترک جریدہ اناطولیہ ایجنسی کے مطابق ترک انٹیلی جنس نے سرحدی علاقے کے قریب افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک انٹیلی جنس نے افغانستان سے کام کرنے والے داعش خراسان کے میڈیا سربراہ احمد قازانجی کو گرفتار کیا، دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے گرفتار میڈیا چیف نے دہشت گردوں کی تربیت کا بھی اعتراف کیا۔ اناطولیہ ایجنسی کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش خراسان کے سرغنہ نے پروپیگنڈا، تخریب کاری اور دہشت گردی کیلئے سہولتکاری کی،پاکستان متعدد باراقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی فورمز پرافغانستان کے بطور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ پرانتباہ دے چکا ہے۔
پاکستان کے اقوام متحدہ میں سفیرعاصم افتخار احمد کے مطابق داعش، القاعدہ،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان سمیت متعدد دہشت گرد گروہ افغانستان میں آزادانہ طور پرسرگرم ہیں۔








