صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں صنعتکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راولپنڈی۔19جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے ملاقات کی جس میں ملک میں صنعتکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صنعتی ترقی کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں جن میں لینڈ لیز پالیسی کا نفاذ اور صنعتی مراکز میں پراپرٹی کاروبار کے خاتمے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں پہلی مرتبہ موبائل فون اور چپ فریم کی مینوفیکچرنگ شروع ہونے جا رہی ہے۔

ہارون اختر خان نے پنجاب حکومت کی لینڈ لیز پالیسی کو صنعتکاری کے فروغ کے لیے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور یہ پالیسی صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔