پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید نے جمعہ کے روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔سنٹرل پولیس آفس پشاور تر جمان کے مطابق دورے میں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا دورہ ایبٹ آباد، ہزارہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت

مزید خبریں
پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):پشاور:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید نے جمعہ کے روز ایبٹ آباد کا دورہ کیا ۔سنٹرل پولیس آفس پشاور تر جمان کے مطابق دورے میں انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات، مجموعی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، پولیس کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور پولیس سہولت مراکز کی کارکردگیپشاور:آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا دورہ ایبٹ آباد، ہزارہ پولیس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان، حساس مقامات کی نگرانی، جلوسوں اور مجالس کے حفاظتی اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن، ٹریفک مینجمنٹ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی
بریفنگ میں پولیس سہولت مراکز کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات، شہریوں کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور مختلف اضلاع میں مراکز کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا ۔آئی جی خیبرپختونخوا ہ ذوالفقار حمید نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس افسران کو جامع، مؤثر اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام حساس اور انتہائی حساس مقامات کا ازسرنو سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے اور موجودہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی پلان کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جدید نگرانی کے آلات کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور نگرانی کا نظام نافذ کیا جائے۔
جلوسوں کے راستوں پر چھتوں، بلند عمارتوں اور دیگر حساس مقامات کی خصوصی نگرانی کے ساتھ ساتھ سنائپرز اور کوئیک رسپانس فورس کو الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور شرپسند عناصر، اشتعال انگیز سرگرمیوں اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کی مؤثر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ فرقہ وارانہ نفرتیں اور افواہوں کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے۔انہوں نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن کمیٹیوں، علماء کرام، منتظمین مجالس و جلوس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے۔ بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کو ہر وقت فعال رکھا جائے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک مینجمنٹ پلان کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے، متبادل راستوں کی نشاندہی کی جائے اور عوام کو بروقت آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کا ازالہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں تاکہ عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس سہولت مراکز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو درکار خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔آئی جی خیبرپختونخوا نے ہزارہ بھر میں جرائم کے مؤثر تدارک اور قانون کی عملداری کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، چوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ معاشرے کے امن کو تباہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت کی گنجائش نہیں اور ان کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔ قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور جدید تفتیشی ذرائع، انٹیلی جنس معلومات اور بین الاضلاعی کوآرڈینیشن کے ذریعے ان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش کو میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ مجرمان کو عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تمام ضلعی پولیس افسران جرائم کے خاتمے، ملزمان کی بروقت گرفتاری، مقدمات کی معیاری تفتیش اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہو اور معاشرے میں امن و استحکام کو مزید فروغ حاصل ہو۔آئی جی خیبرپختونخوا نے اجلاس کے دوران ہزارہ میں جاری اہم ترقیاتی پراجیکٹس اور غیر ملکی ماہرین بالخصوص چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر، مربوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، لہٰذا ان منصوبوں پر کام کرنے والے ملکی و غیر ملکی ماہرین، انجینئرز اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ترقیاتی پراجیکٹس ، چائنیز شہریوں اور دیگر غیر ملکی ماہرین کی سیکیورٹی کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ان کی رہائش گاہوں، دفاتر، ورک سائٹس اور آمدورفت کے راستوں کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے اور خطرات کے تجزیے کی بنیاد پر حفاظتی اقدامات کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جائے۔








