نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ کی دعوت پر21 جون کو آر-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ کی دعوت پر21 جون کو آر-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔19جون (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر21 جون کو آر-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کا چوتھا اجلاس قاہرہ مصر میں ہوگا۔ اجلاس میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی پیش رفت پر تبادلۂ خیال اور امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔ آر-4 کے گذشتہ اجلاسوں کی بنیاد پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقۂ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے دوطرفہ مشاورت کریں گے۔

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات ہو گی۔ بیان کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کی علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں