گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز پہاڑ پور کی معروف سماجی شخصیت احمد حسین خان ذمانوخیل سے ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے پہاڑ پور کی معروف سماجی شخصیت احمد حسین خان ذمانوخیل کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز پہاڑ پور کی معروف سماجی شخصیت احمد حسین خان ذمانوخیل سے ملاقات کی ۔گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات میں علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عطاء اللہ خان اور عمر خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں انہوں نے گورنر کو چشمہ اٹامک انرجی پلانٹ C5 پراجیکٹ سے وابسطہ خیبرپختونخوا اور علاقہ کے ملازمین کو برخواست کرنے سے متعلق مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا ۔انہوں نے بند کورائی گرڈ اسٹیشن کے حوالہ سے گورنر کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چشمہ اٹامک انرجی پلانٹ سے وابسطہ مسائل پر اعلی حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بند کورائی گرڈ کا جلد افتتاح کردیا جائے گا۔ ضلع پہاڑ پور میں نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق مزید سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ چشمہ سے پہاڑ پور کڑی خیسور ، بلوٹ شریف ،ڈیرہ گیس پائپ لائن کی تنصیب کے حوالہ سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں








