وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے
اٹک ،حسن ابدال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، شراب فروش گرفتار، 30 لیٹر شراب برآمد

مزید خبریں
اٹک۔ 19 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران بین الاضلاعی شراب فروش کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق، ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش عاقب جاوید ولد جاوید رفیق (ساکن ٹیکسلا، ضلع راولپنڈی) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے مکمل خاتمے تک یہ کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا








