مریم نواز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم،کرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کاحکم

مریم نواز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم،کرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کاحکم

لاہور۔19جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیاہے اورکرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کاحکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبہ بھر میں ٹرانسپورٹ اورگڈز کرایوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کاحکم دیااور مشکل صورتحال میں بھرپورساتھ دینے پرعوام کاشکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی پر وزیراعظم محمد شہبازشریف اوران کی ٹیم کو سراہا اورکہاکہ وزیراعظم نے علاقائی صورتحال میں بہتری آنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ پورا کیا۔علاقائی صورتحال کی وجہ سے قوم کوانرجی بحران سے محفوظ رکھنا وزیراعظم شہبازشریف کاتاریخی کارنامہ ہے۔ مریم نوازنے کہاکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے مشکل وقت میں تاریخ سازکاوشوں سے دنیاکو انرجی اور معاشی بحران سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھرپورفائدہ عوام کوہر صورت پہنچنا چاہیے۔