حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی احسن فیصلہ ، آفتاب شیرپاؤ
حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی احسن فیصلہ ، آفتاب شیرپاؤ

مزید خبریں
پشاور۔ 19 جون (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک احسن فیصلہ ہے۔
وزیراعظم کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ایک احسن فیصلہ ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گرواٹ کا مکمل ثمر عوام تک پہنچنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ بندی سے خطے میں صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔







